3سالوں میں مصالحتی سینٹرز نے 598مقدمات صلح کرواکے نمٹائے

 3سالوں میں مصالحتی سینٹرز نے 598مقدمات صلح کرواکے نمٹائے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مصالحتی سینٹرز کی کارکردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق مصالحتی سینٹرز نے گزشتہ 3سالوں میں 598مقدمات صلح کرواکے نمٹائے، 263 مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت نہیں ہوسکی، 317 مقدمات مصالحتی سنٹرز کی جانب سے واپس عدالتوں کو بھجوا دئیے گئے، مجموعی طور پر 1285مقدمات مصالحتی سینٹرز کو بھجوائے گئے۔

کارکردگی رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -