ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں آئیگی:سراج الحق

ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور)خصوصی رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چہروں کی تبدیلی میں قوم کے 73سال ضائع ہوگئے۔اب عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنا ہوگا۔ظلم وجبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔تبدیلی سرکار کا ہر قدم غلط سمت اٹھ رہا ہے۔تبدیلی کے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں اوراچھی حکمرانی کے جتنے بھی اعشاریے تھے وہ الٹ سمت جارہے ہیں۔حکومت کے سارے اقدامات نمائشی ہیں۔ حکومت دوسال میں ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔مہنگائی بے روز گاری اور ابدامنی عروج پر ہے۔لوگ آٹے اور چینی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔حکومت معاشی بہتری چاہتی ہے تو اسے سودی معیشت سے تائب ہونا پڑے گا۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفیؐ کی جدوجہد کررہی ہے۔اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ہماری تمام پریشانیوں کا علاج ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ماضی کی طرح یہ حکومت بھی سمجھتی ہے کہ اپنی مدت پوری کرنا ہی بڑا کارنامہ ہے۔ حکومت کوئی ایک کام ایسا نہیں بتاسکتی جو سابقہ حکومتوں سے مختلف ہو۔یہ حکومت سابقہ حکومتوں کا مجموعہ ہے۔مسلم لیگ،پیپلز پارٹی اور مشرف کی کابینہ کے لوگ موجودہ کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ان وزیروں اور مشیروں نے ناکامیوں کی پہلے جو کتاب لکھی تھی وزیر اعظم اسے پڑھ لیتے تو آج اس صورتحال سے ان کا واسطہ نہ پڑتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ آٹے اور چینی چوروں کو جانتے ہیں مگرعوام کو یہ نہیں بتاتے کہ ان چوروں کو پکڑنے میں کیا رکاوٹ ہے۔مافیاز نے حکومت کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔وزیر اعظم کے بقول ان کے ارد گرد مافیاز موجو دہیں لیکن ان سے اپنی اور عوام کی جان چھڑانے کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔
       سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -