پنجاب میں صوبائی پرایس کنٹرول سیل بنانے کا فیصلہ

 پنجاب میں صوبائی پرایس کنٹرول سیل بنانے کا فیصلہ

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر سہولت بازاروں کو مکمل فعال کرنے، سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملوں اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔  ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ ہنگامی اجلاس میں جاری کی گئیں۔اجلاس میں صوبے کی سطح پر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران کو مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنانا ہوگا اور اس سلسلے میں غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر سہولت بازاروں کو مکمل فعال کیا جائے اور وہاں آٹے اور چینی سمیت دیگر اجناس کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارمز پر سبزیوں اور پھلوں کی براہ راست فراہمی کیلئے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -