بلوچستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار، تعداد 23 ہوگئی 

بلوچستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار، تعداد 23 ہوگئی 

  

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے۔محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹاوَن میں 4 سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جبکہ پشین کی تحصیل برشور میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہے۔بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد23 ہو گئی۔پاکستان میں رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 75 سے زائد ہو گئی جبکہ گزشتہ سال 147 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔گزشتہ ماہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب کی انچارج سندس ارشاد نے بتایا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو

مزید :

صفحہ آخر -