انسداد ڈینگی مہم میں تیزی، 7مقامات سے لاروابرآمد، مالکان کو وارننگ
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے جی او آر ٹو کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ایک گھر کے گٹر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کو وارننگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ یکم جنوری 2020 سے لیکر اب تک 73 ہزار آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا برآمد ہوئے جبکہ 05 ہزار ان ڈور ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ڈینگی سے ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی، ڈینگی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش ہے. انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں 650 بیڈز ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز میں مختص کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنانے کے لئے 2000 ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں انہوں نے عوام الناس سے بھی ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 02 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں ٹیم نمبر 02 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا. 02 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 107 رحمان پوکا دورہ کیا،واٹر کنٹینر سے ڈینگی لاروا برآمد، ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا.اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116 جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا. 02 لاروا کی نشاندہی پر ڈینگی لاروا کو موقع پر ہی تلف کروا دیا گیا. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 37 اور 33 کا دورہ کیا، یو سی 37 میں ہلال کمپنی کے وئیر ہاؤس کے واٹر ٹینک میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی, کمپنی کے مالک کو وارننگ جاری جبکہ یو سی 33 میں بھی 01 ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر 7 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی جن کو فوری تلف کروایا گیا۔