پنجاب پیرا میڈکس کی پروفیسر محمود ایاز کے اعزاز میں تقریب

  پنجاب پیرا میڈکس کی پروفیسر محمود ایاز کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمز کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ جس میں سابق پرنسپل سمز کالج پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد، ڈائریکٹر فنانس ندیم یوسف، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مین ریڈیالوجی ڈاکٹر سید ناصر قادری و دیگر انتظامی افسران اور سمز، سروسز، میٹنل ہسپتال سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد، ندیم یوسف، ڈاکٹر ناصر قادری، ضلعی صدر پیرا میڈکس محمد ارشد بٹ، حافظ سجاد، شاہد یونس، لبنیٰ یاسمین، شمشاد نیازی نے اظہار خیال کیا۔

تے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ریٹائر ہونے والے پرنسپل سمز کو دولہا کی طرح رخصت کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -