نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 23پھل فروش پکڑے گئے

نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 23پھل فروش پکڑے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کاروائیاں کیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کریٹیکل مارکیٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا. 23 پھل و سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کر لیا. 27 پھل اور سبزی سٹالز کو تجاوزات کا باعث بننے پر ختم کروایا گیا اور عارضی طور پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کروا دیا گیا. ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا گیا ہے. اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ 21 دکانوں کو سیل کیا دکانوں کے سامنے پارکنگ کی ہوئی تھی جو تجاوزات کا باعث بن رہی تھی۔

. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے گڑھی شاہو میں یورو سٹور کوریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 15 ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -