ریونیو افسران آٹا سپلائی مہم میں مصروف، پٹوار خانوں کو تالے لگ گئے 

  ریونیو افسران آٹا سپلائی مہم میں مصروف، پٹوار خانوں کو تالے لگ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ سے) تحریک انصاف کی حکومت بھی پٹواریوں کی مرہون منت نکلی،  ضلع لاہور کے تمام پٹوار خانے بند کر دیے گئے۔ پٹواریوں کو آٹا سپلائی کی ترسیل کیلئے فلور ملوں میں بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت  میں محکمہ ریونیو کے اعلی افسران کی ہدایت پر پٹواریوں کو فلور ملوں پر تعینات کردیا گیا۔پٹوار خانے میں آنیوالے عوام الناس  بند پٹوار خانے پر چسپاں نوٹس دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پٹواریوں نے گذشتہ  روز فرد اجرا اور انتقالات کے اندراج کرنے سے معذرت کر لی۔ صوبائی دارالحکومت کی تحصیل سٹی،  ماڈل ٹاؤن، شالیمار، کینٹ اور تحصیل رائے ونڈ کے تمام پٹوار خانوں کو تالے لگا کر بند کردیا گیا۔ پٹوار خانوں میں آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیایسی شخصیات کو پٹواریوں کے القاب دینے والی تحریک انصاف کی حکومت اس وقت خود آٹا بحران سے نکلنے کیلئے سب سے زیادہ انحصار محکمہ ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور انہی پٹواریوں پر کررہی ہے جن پر پہلے سب سے زیادہ تنقید کی جاتی اب ْانئی سے کام لیا جارہا ہے۔ شہریوں کی کثیرتعداد بند پٹوار خانوں کے سامنے سراپا احتجا بن گئی، حکومت اور اعلی افسران کو بھی کھری کھری سنانے لگے پٹواریوں نے عوام الناس کو فرد اور انتقال کی سہولت میسر کرنے کی بجائے اپنے ٹیلی فون نمبر بند کر دئیے۔