عوام نے تبدیلی سرکار کے خلاففیصلہ سنادیا،عبدالقادر شاہین

عوام نے تبدیلی سرکار کے خلاففیصلہ سنادیا،عبدالقادر شاہین

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کووآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے پی ڈی ایم تحریک کی جانب سے آٹا،چینی، گھی، ادویات، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات چور مافیا کی سرپرستی کرنے والے سلیکٹڈ نا اہل وزیراعظم اور انکی کابینہ کیخلاف گوجرانوالہ کے اپنے پہلے تاریخی جلسہ کی کامیابی پر شرکا ء کو مبارکباد دیتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی سرکار کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔

کر انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی غیر منتخب تنخواہ دار جلد حکومتی ٹائی ٹینک سے چھلانگیں لگانے والے ہیں پی ڈی ایم تحریک کے جلسہ گوجرانوالہ کے ٹھاٹھے مارتے اجتماع نے جعلی حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں حکومتی کرایہ کے ترجمانوں کی منفی بیان بازیاں اب قوم کو گمراہ نہیں کرسکتی انا اصل چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہوچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -