غیر ضروری ٹیکسوں نے تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچارکیا،حاجی اکرم

غیر ضروری ٹیکسوں نے تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچارکیا،حاجی اکرم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ٹریڈرز ایسوسی ایشن شالیمار لنک روڈ حاجی محمد اکرم نے کہا ہے کہ تاجر کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کے حل کی جدوجہد ہمیشہ میری زندگی کا نصب العین اور طرہ امتیاز رہا ہے۔ غیر ضروری ٹیکسوں کی بھرمار نے تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ کاروباری حالات مہنگائی نے شدید متاثر کررکھے ہیں۔ تاجروں کے مسائل اور تحفظات سنے جائیں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجروں کی تجاویز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

  

 ٹریڈرز ایسوسی ایشن شالیمار لنک روڈ تاجر برادری کے حقوق کا مقدمہ ہر فورم پر لڑتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -