ناصر سلمان کا دورہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا

  ناصر سلمان کا دورہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی شکایت سیل پنجاب کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے گورنمنٹ خواجہ سعیدہسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹر احمدندیم کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، ڈاکٹر احمدندیم نے ہسپتال کو درپیش مسائل کے حوالے بریف کیا۔

، ناصر سلمان نے متعلقہ محکموں کو ہسپتال کے ارد گرد تجاوزات اور کوڑا کرکٹ کے مستقل خاتمے کے احکامات جاری کئے، ناصر سلمان نے کورونا بحران میں فرنٹ لائن سولجر، ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمت کو بے حدسراہا، اس موقع پر ناصر سلمان، حبیب سرور، منصور خان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -