ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات گئے تک فیلڈ میں ان ایکشن رہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم 31 افراد کے کوائف کو چیک کیا، رات کے کھانے کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا. انہوں نے کہا کہ تمام تعینات سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔

. انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ بات چیت بھی کی اور صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا. پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا گیا. انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -