کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر بیوٹی سیلون سمیت 3دکانیں سیل

  کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر بیوٹی سیلون سمیت 3دکانیں سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری،بحریہ ٹاؤن میں بیوٹی اینڈ سیلون اور گارمنٹس شاپس کو سیل کیا گیا.ایزی مارٹ سپر سٹور کو بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے رات گئے تک شادی ہالوں کی انسپکشنز کی. اوقات کار اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.مجموعی طور پر 11 انسپکشنز کی گئیں.تاج پیلس، ڈیرہ مارکی، مدینہ مارکی، پیراڈائز میرج ہال اور بلیسنگ میرج ہال کو چیک کیا گیا. ہربنس پورہ کے علاقے میں میرج ہالز کی چیکنگ کی گئی۔دریں اثناء تحصیل سٹی میں سمن آباد زون اور شام نگر چوبرجی روڈ سے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کا عمل جاری رہا۔ 

مکہ کالونی گلبرگ کے علاقے سے تقریباً 87 بینرز اور فلیکسز کو اتروایا گیا.اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کاروائیاں کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -