مریم صفدر کے ترجمان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے،ام البنین

  مریم صفدر کے ترجمان قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے،ام البنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین کہاکہ مریم صفدر کے کرائے کے ترجمانوں کا ٹولہ جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ نہیں کرسکتا، مریم صفدر کی کال پر لاہور کی عوام ان کے ابوکی کرپشن کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی، انہوں نے کہاکہ قومی سزا یافتہ مجرم مریم صفدر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، مسلسل جھوٹ بولنے پر مریم صفدر کو جھوٹوں کا عالمی ایوارڈ ملنا چاہئے، گوجرانوالہ کا جلسہ بُری طرح ناکام ہوا ہے۔

، وزیراعظم عمران خان نے ملک سے موروثی سیاست خاتمہ کر دیا ہے، رہنماؤں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کا اتحاد اپنی قیادتوں کی لوٹ مار کو بچانے کے لئے ہے، مولانا فضل الرحمان سیاست کے بارویں کھلاڑی ہیں ان کا اقتدار سے باہر رہنا مشکل ہے، پی ڈی ایم کی پوری قیادت سرسے پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے،باشعور عوام چور اور کرپٹ اپوزیشن کے فریب میں نہیں آنے والی، اپوزیشن کو ملکی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -