وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کے مطالبہ کی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں آٹا اور چینی نایاب،وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب میں آٹا،چینی اور سبزیاں نایاب ہوگئی ہیں۔پنجاب گندم اور چینی کے حوالے سے خودکفیل صوبہ ہے۔لیکن آج پنجاب میں گندم اور چینی غائب ہوگئے ہیں۔
چینی مافیا اور آٹا مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔حکومت ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔وزیراعلی پنجاب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔لہذا یہ مطالبہ کرتا ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار فوری مستعفی ہوں۔آٹے اور چینی کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنائی جائے۔