حکومت کے بلین ٹری منصوبے کاغذی کارروائی ہیں،عابد حسین صدیقی

حکومت کے بلین ٹری منصوبے کاغذی کارروائی ہیں،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے بلین ٹری منصوبے کاغذی کارروائی ہیں ہیلی کاپٹر سے بیج گرا کر حکومت سمجھتی ہے کے بلین درخت لگا دیئے گئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا جو حکومت کی آنکھ کھولنے کے لئے کافی ہے۔

 پاکستان میں انڈور اور آو ¿ٹ ڈور فضائی آلودگی کے نتیجے میں سالانہ 1لاکھ 13ہزار 500 اموات  ہوتی ہے جبکہ فضائی آلودگی سے ماحول کو سالانہ 12.51بلین ڈالرنقصا ن برداشت کرنا پڑتا ہے۔

 فضائی آلودگی کے نتیجے میں پاکستانیوں کی اوسط عمر میں ڈھائی سال کی کٹوتی ہوئی ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس رپورٹ 2019کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -