شالیمار اور کراچی ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کافیصلہ

    شالیمار اور کراچی ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے لاہور۔براستہ فیصل آباد۔کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس (27UP/28DN) اور  لاہور۔براستہ ساہیوال۔کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس (15UP/16DN) کے روٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ٹرینیں اپنے موجودہ روٹ کی بجائے براستہ ملتان سے کراچی جائیں گی اور واپس آئیں گی۔ دریں اثناء پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے راولپنڈی۔ کراچی۔ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام (7UP/8DN)  کو گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر اور پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبرمیل (2DN)کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لیے عارضی طور پر حاصل ہوگی۔