منصورہ ہسپتال میں کینسر کی روک تھام کیلئے پنک ربن کیمپ کاافتتاح
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی سربراہی میں پنک ربن کیمپ کا منصورہ ہسپتال میں افتتاح کیاگیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پنک ربن کے نام سے پوری دنیا میں ماہ اکتوبر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لئے مہم منائی جاتی ہے۔ جنوبی ایشیا ء کے خطہ میں اس کینسر کی تعداد بہت زیادہ ہے،پاکستان میں اس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔لہذا تمام خواتین کو اپنا چیک اپ خود بھی کرنا چاہیے اور اپنے قریبی ڈاکٹرز سے بھی معائنہ کرانا چاہیے۔
منصورہ ہسپتال بھی اس کی مفت تشخیص میں مدددے رہا ہے اس سلسلے میں ہم نے آج با ضابطہ طور پہ اس کیمپ کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔یہاں پر سب قابل اور بیرون ملک سے اسپیشلائزیشن کرکے آنے والی ڈاکٹرزبھی ہیں۔