چوہان صاحب آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا،عظمیٰ بخاری

چوہان صاحب آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہان صاحب اب آپ لوگوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے وفاق اور پنجاب میں ہلچل ہی پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔کل ساری رات کرائے کے ترجمان پی ڈی ایم کے جلسے کے بندے گنتے رہے ہیں کل گوجرنوالہ کے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں گیا وہ شخص جو کہتا تھا میرے خلاف چند لوگ بھی باہر نکل آئے تو میں استعفیٰ دے دوں گا؟۔

کل گوجرنوالہ میں لاکھوں لوگ اس غیرت مندشخص کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ وزیراعظم ہاؤس میں چھپ کے بیٹھارہا۔شبلی فراز،شہباز گل اور فیاض چوہان اب کس منہ سے میڈیا کا سامنا کرینگے؟چوہان صاحب اب تین سال نہیں تین ماہ میں آپ لوگوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے انشاء اللہ چینی چوروں اور آٹا چوروں کو دسمبر تک رخصت کردیں گے۔