آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں،حناپرویز

  آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں،حناپرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لاہور کے فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر بتایا گیا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور جیسے خوبصورت شہر کو فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

 آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -