حضورؐ پاک کی ولادت امت کے لئے رب کا احسان عظیم ہے،اعجاز چوہدری

  حضورؐ پاک کی ولادت امت کے لئے رب کا احسان عظیم ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر مرکزی سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں اعجاز چوہدری نے ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے عشاقان رسول ؐ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت کے غمخوار کریم آقا ؐکی آمد خداوند عالم کا احسان عظیم ہے۔ انبیاء اور پیغمبر جس امت میں پیدا ہونے کی خواہش کرتے رہے اس خوش قسمت امت میں پیدا ہونے کا شرف ہم سب کیلئے عظیم سعادت ہے۔ والی دوجہاں سرور کون و مکاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دامن شفاعت دنیا اور روز محشر میں کامیابی و سرخروئی کی ضمانت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -