حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،عشرت اللہ 

حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،عشرت اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور، ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی نے چار روزہ تربیتی پروگرام کا دورہ کیا۔ تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ سرکاری سکول میں تعلیم کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لایا جا سکے انہوں نے شرکاء سے کہا کہ آپ لوگوں کا کردار اس تمام عمل میں نہایت اہم ہے۔ اس تربیتی پروگرام اک مقصد استاد کی استعداد کو بڑھانا اور جدید تعلیمی تقاضوں کو پنجاب کے تمام سکولوں میں عام کرنا ہے۔