مالاکنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی بنڈل متعارف کروا دیا،زونگ فور جی 

مالاکنڈ ڈویژن کیلئے خصوصی بنڈل متعارف کروا دیا،زونگ فور جی 

  

لاہور(پ ر)ملک بھر میں مربوط رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ سرگرم پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے زونگ فور جی نے مالاکنڈ ڈویژن کے صارفین کے لیے خصوصی بنڈل متعارف کرا دیا۔ زونگ فور جی کی جانب سے مالاکنڈ کے لیے اس سپیشل آفر کامقصد ملک کے طول و عرض میں پھیلے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل سروسز تک رسائی یقینی بنانا ہے۔مالا کنڈ ڈویژن میں زونگ کے صارفین اس نئی آفر کے ذریعے صرف 150 پاکستانی روپے کے عوض ہفتہ بھر کے لیے تمام نیٹ ورکس کے لیے 150منٹس، 1000MB انٹرنیٹ اور 1000 ایس ایم ایس کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ مالا کنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے زونگ صارفین اپنے موبائل فون سے #595* ڈائل کرکے یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین قریب ترین زونگ فور جی کے دفتر، فرنچائز سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ آن لائن سروسز کے لیے مائی زونگ ایپ سے بھی یہ آفر حاصل کی جا سکتی ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے لیے خصوصی آفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ انٹرنیٹ تک ہر خاص و عام کی رسائی یقینی بنانے اور ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے زونگ فور جی ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔  ان کاکہنا تھا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں بسنے والے صارفین کو مربوط روابط کے لیے جدید ترین سروسز کی فراہمی زونگ فور جی کی اولین ترجیح ہے اور یہی مالاکنڈ ڈویژن کے لیے اس نئی آفر کابنیادی مقصد بھی ہے۔ پاکستان کی ٹیلی کمیونیکشن انڈسٹری میں نمایاں ترین ادارہ ہونے کے باعث ملک بھر کے دور افتادہ علاقوں تک جیدید سروسز پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

  زونگ فور جی نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنے صارفین کے لیے خصوصی پیکجز متعارف کروا رہا ہے جنکا بنیادی مقصد صارفین کو مناسب داموں پر معیاری اور مستحکم رابطوں تک رسائی یقیناً بنانا ہے۔ 

مزید :

کامرس -