ڈی جی ایکسائز کا سمارٹ کارڈ کمپنی کا دورہ، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

  ڈی جی ایکسائز کا سمارٹ کارڈ کمپنی کا دورہ، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

  

لاہور (پ ر) ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید نے سمارٹ کارڈ کمپنی کا دورہ کیا۔کمپنی کو سمارٹ کارڈ بنانے کی کارکردگی کو بہتر کرنے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شکیل الرحمن نے کوریئر کمپنی کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر صوبہ بھر کے دفاتر میں عوام کی سہولت اور سمارٹ کارڈ کی فوری تقسیم کیلئے کاؤنٹر بنانے کے احکامات جاری کیئے تاکہ فوری طور پر گاڑی مالکان اپنے سمارٹ کارڈ حاصل کر سکیں۔ دفاتر میں لسٹیں اور فہرستیں بھی آوایزاں کروا دی گئی ہیں۔ صالحہ سعید نے کہا کہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں عوام کو سہولیات فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جن سائلین کو سمارٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں وہ ان کاؤنٹرز پر آکر اپنے سمارٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -