فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا

  فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ڈپلومہ جات کے نتائج کا اعلان کردیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لا ہور نے آپنے زیر انتظام ہونے والے ڈپلومہ جات ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیر،ڈپلومہ ڈریس ڈیزاینگ اینڈ ڈریس میکنگ، ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2020کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیئرپرسن ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان صدیق اور چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ناظر خان نیازی نے بٹن دبا کر رزلٹ کی اشاعت کر دی۔کوویڈ 19پروموشن پالیسی کے منظوری کے لئے چیئرمین بورڈ ناظر خان نیازی نے وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔امتحان میں شامل ہونے کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار سات صدسو چھبیس (170,726)طلباوطالبات نے داخلہ بھیجا۔Covid-19پروموشن پالیسی کے تحت ایک لاکھ پچاس ہزار گیارہ (150,011)کامیاب قرار پائے۔ جبکہ 20715امیدواران پروموشن پالیسی میں فال نہ کر سکے۔ ان طلبہ کا سپیشل امتحان دسمبر 2020میں منعقد کیا جائے گا۔ بورڈ تمام طلبہ کی رولنمبر سلپس پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ (www.pbte.edu.pk)پر جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائیٹ وزٹ کی جا سکی ہے۔ 

مزید :

کامرس -