محنت کے بل بوتے پر نمایاں مقام حاصل کیا، اچھی خان

محنت کے بل بوتے پر نمایاں مقام حاصل کیا، اچھی خان

  

  لاہور(فلم رپورٹر)فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ محنت کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔میرے خیال میں ایک تعلیم یافتہ شخص دنیا کے کسی شعبے میں مار نہیں کھاتا۔ اچھی خان نے کہا کہ شروع سے محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم مکمل کی جس کا مجھے اپنی فیلڈ میں بے پناہ فائدہ ہوا۔

 ایک سوال کے جواب میں اچھی خان نے کہا کہ میں اس وقت فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں اداکاری کررہا ہوں۔مجھے دنیا میں سب سے زیادہ پیار اپنے والدین سے ملا۔میں نے نوجوانوں کو ہمیشہ کہاہے کہ محنت کے بغیر منزل تک پہنچنا ناممکن ہے آج کی نوجوان نسل محنت سے جی چراتی ہے۔

مزید :

کلچر -