قومی ٹی 20کپ، سدرن پنجاب فائنل میں پہنچ گیا 

قومی ٹی 20کپ، سدرن پنجاب فائنل میں پہنچ گیا 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن نادرن کو پچھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے، علی عمران 50 سکور کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، شاداب خان نے 48 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، دیگر بیٹسمینوں میں ذیشان ملک 16، حیدر علی 18، آصف علی0، عماد وسیم 19 رنز بنا سکے۔زاہد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب نے 162 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا۔ اوپنرز نے زبردست انداز میں حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھے، شان مسعود اور ذیشان اشرف نے 91 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی۔ وکٹ کیپر ذیشان 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر موسیٰ خان کا نشانہ بنے، صہیب مقصود 16، خوشدل شاہ 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے، شان مسعود 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حارث رؤف، شاداب، موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -