ویمن ٹیم کامیابیوں کا نیا سلسلہ شروع کرے گی،بسمہ معروف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ بورڈ نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو پورا کرنے کے لئے بھرپورمحنت کررہی ہوں اور اب میچز کے آغاز کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک کیلئے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور محنت کی اسی وجہ سے بور ڈ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے کپتانی سونپی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں مایوس نہ کرسکوں لاک ڈاؤن میں گھر پر رہنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور گھر والوں کو بھی بھرپور وقت مل گیا کپتان نے مزید کہا کہ مستقبل میں کھیلی جانے والی سیریز میں ویمن کرکٹ ٹیم عمدہ پرفارمنس دکھانے کے لئے کوشاں ہے اور امید ہے کہ ہم کامیابیوں کا اب نیا سلسلہ شروع کردیگی کیمپ شروع ہونے سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہت فائدہ ملے گا کھلاڑی کیمپ میں بھرپور محنت کررہی ہیں۔