فیم فرینڈز فٹبال کپ، فیم اکیڈمی اور ایرج ایف سی کی راونڈ 16 میں رسائی

فیم فرینڈز فٹبال کپ، فیم اکیڈمی اور ایرج ایف سی کی راونڈ 16 میں رسائی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیم فرینڈز فٹ بال کپ دوہزار بیس میں راونڈ 16 کے لئے مزید 2 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔  فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کی گراونڈ پر جاری ایونٹ میں گزشتہ رات کھیلے گئے پہلے میچ میں فیم فٹ بال اکیڈمی نے پینسی ایف سی کو باآسانی تین صفر سے پچھاڑ دیا۔ فیم اکیڈمی کی جانب سے نعیم نے 2 جبکہ دانیال نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دوسرے میچ میں شائقین کو ایک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ایرج فٹ بال کلب اور پی اے ایف کے درمیان میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔  پنلٹی ککس پر قسمت کی دیوی 4 کے مقابلے 5 گول سے ایرج فٹ بال کلب پر مہربان ہوئی۔ ایرج فٹ بال کلب کے لئے گول کرنے والوں میں احتشام، تمزیر، سیف، اسد اور افتخار شامل ہیں۔ فیم فرینڈز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء  عارف ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں پیر 19 اکتوبر تک شائقین کو روزانہ دو، دو میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -