کورونا کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، اہلکاراحتیاطی تدابیر اپنائیں: اشفاق خان 

کورونا کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، اہلکاراحتیاطی تدابیر اپنائیں: اشفاق خان 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کورونا وبا ء کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ لاہور پولیس اپنے افسران و جوانوں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس افسران و جوان کورونا وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ لاہور پولیس نے کورونا کے عروج میں شہریوں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر حفاظتی اور انسدادی اقدامات کئے۔پولیس فورس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ اقدامات مسلسل جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ شہریوں کی حفاظت میں مصروف لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جبکہ پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ اب تک03 لاکھ 25ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،34 ہزار 324 سینیٹائزرز، 7663 فیس شیلڈز،09ہزارسے زائدپرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کِٹس،04ہزار سے زائد رین سیفٹی سوٹس، جوانوں کو01لاکھ48ہزار سے زائدجوڑی گلوز اور 11 سو حفاظتی عینکیں اورحفظان صحت کیلئے 35ہزار سے زائد صابن بھی تقسیم کئے گئے اشفاق خان نے کہا کہ پولیس دفاتر، ناکوں، تھانوں و دیگر اہم ڈیوٹی پوائنٹس پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ کی وجہ سے پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامنارہا جس کے پیش نظر ان کے حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ کورونا وباکا خطرہ ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا لہذا فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ کرنے والے افسران و جوان ماسک سمیت کورونا ایس او اپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ 

مزید :

علاقائی -