کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی کینٹ ڈویژن کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث173ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے05ممبران کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے21 پسٹلز،04 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 33 ملزمان کے قبضہ سے03کلوگرام سے زائد چرس اور273 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران  3 ملز مان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران  9 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب18 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 21 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -