اینٹی کرپشن کی ریکوری مہم: ستمبر میں نادہند گان سے مجموعی طور پر 6کروڑ سے زائد کی رقم وصول 

  اینٹی کرپشن کی ریکوری مہم: ستمبر میں نادہند گان سے مجموعی طور پر 6کروڑ سے ...

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ ڈائر یکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نفیس گوہر کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں سرکاری واجبات کے نادھندگان سے وصولی مہم جاری ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسائز پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ماہ ستمبر میں باالواسطہ طورپر 6 کروڑسے زائدکی رقم نادھندگان سے وصولی کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرا ئی۔ ریجنل ڈائر یکٹر رائے نعیم اللہ بھٹی کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس کے تحت سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرآصف علی گیلانی نے ایکسائز پراپرٹی ٹیکس برائے ماہ ستمبر2020 کی مد میں بالواسطہ طور پر 6کروڑ28 لاکھ54 ہزارسے زائد کی ٹیکسز ریکور کر کے رقم سرکار کے خزانہ میں جمع کرادی ہے۔

مزید :

علاقائی -