ہارون آباد،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلافکارروائی،3 گرفتار
ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد تھانہ فقیر والی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی،3 ملزمان گرفتار،شراب،چرس اور اسلحہ ناجائز بر آمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ ہارون آباد تحصیل کے نواحی علاقے فقیروالی تھانہ کے ایس ایچ او غلام شبیر انسپکٹر کی سربراہی میں نصراللہ اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 120/6R سے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے45 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔محمد اکرم ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 124/6R سے ملزم سلطان سکندر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ہیروئن پاؤڈر 120 گرام بر آمد ہوئی۔
اسی طرح ایک اور کاروائی میں محمد امین اے ایس آئی نے چک نمبر 129/6R سے ملزم حسن کو گرفتار لیاملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کو پابند سلاسل کرکے الگ الگ مقدمات کااند راج کیاگیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔