ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈکیتی کے دوران زخمی ہونیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈکیتی کے دوران زخمی ہونیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والے ڈکیت گینگ کے ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ چک نمبر303گ ب کے قریب 2 نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے،جس پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکام دیا،پولیس موقع پر پہنچی توموقع پر موجود قیصر عباس ولد احمد قوم سیال سکنہ حویلی بہادر شاہ ضلع جھنگ نے بتایا کہ وہ ہمراہ محمد عمران اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر اپنے گھر سے ٹوبہ کی طرف کام پر جا رہے تھے کہ راستہ میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا، نقدی تین ہزار،عمران کی جیب سے دو ہزار روپے نکال لئے، جب ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بھاگنے لگے تو میں نے پیچھے بیٹھے ملزم کو جپھا ڈال کر موٹرسائیکل سے کھینچ لیا تو دوسرے ملزم نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میر ی بجائے اس کے ساتھی ملزم کی دائیں ٹانگ میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تعاقب کر کے پرویز نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -