ڈیرہ میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن شروع‘ نوٹس‘ بھاری جرمانے 

  ڈیرہ میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن شروع‘ نوٹس‘ بھاری جرمانے 

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیر اعلی کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،کنوینر و کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان طاہر فاروق،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق،کارپوریشن،پی ایچ اے،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں ڈی جی خان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں،تجاوزات،ٹریفک منیجمنٹ،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیاوزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سیوریج،صفائی اور دیگر معاملات کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگاریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اہم بازاروں میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں دور کی جائیں وزیر مملکت نے کہا کہ سٹیٹ کی رٹ کی بحالی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے مزید سختی کرناہوگی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔ تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔تجاوزات مافیا کو پابند سلاسل کردیا جائے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔اراکین اسمبلی کی معاونت سے میونسپل سروسز اور دیگر مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔کارپوریشن ڈی جی خان کو مضبوط کرنے کیلئے واجبات کی وصولی کو فوکس کیا جائے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کی مزید مشینری اور افرادی قوت آنے سے صفائی میں واضح بہتری آئے گی اجلاس میں متعلقہ امور پر اہم فیصلے کئے گئے جس کے تحت ڈی جی خان شہر میں عارضی اور پختہ تجاوزات بلا امتیاز مسمار کردی جائیں گی اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان کے 500 دکانداروں کو تجاوزات پر نوٹسز جاری کردئیے گئے اور تجاوزات مافیا کے خلاف مقدمات کیلئے متعلقہ تھانوں میں 90،استغاثہ جمع کرانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے  جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -