میپکو یونین کا دباؤ‘ بہاولپور میں کاشتکار کیخلاف مقدمہ‘ حالات کشیدہ 

  میپکو یونین کا دباؤ‘ بہاولپور میں کاشتکار کیخلاف مقدمہ‘ حالات کشیدہ 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ پولیس نے ایس ڈی اوواپڈاکی طرف سے کاشتکار کویرغمال بناکر تشددکرنے کی کاروائی کی بجائے الٹاکاشتکار اوراحتجاج کرنیوالوں کیخلاف(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 مقدمہ درج کرلیا رشوت وصولی کی درخواست پرایس ڈی او انتقامی کاروائی پراترآیا‘ساتھیوں کوبچانے کی خاطرالٹا مقدمہ درج کرادیاہے۔ کاشتکار تنظیموں نے واپڈا اورپولیس کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ہے تفصیل کے مطابق دوروز قبل ایس ڈی اوواپڈابغدادسب ڈویژن رحمت اللہ شاہ کو کاشتکارکامران رفیق نے بجلی کے تھری فیزمیٹرکے ڈیمانڈنوٹس کے عوض دس ہزار روپے رشوت طلب کرنے بارے اہلکار چوہدری ندیم کیخلاف درخواست دی تھی جس پرایس ڈی اورحمت اللہ شاہ مبینہ طورپرسیخ پا ہوگیااورکاشتکار کامران رفیق کودرخواست واپس لینے پرمجبورکرتارہا انکارکرنے پراس کاموبائل فون چھین کرکمرے میں بندکردیاتھا مقامی پولیس اورمیڈیانے مداخلت کرکے کاشتکارکامران رفیق کوباز یاب کرایاتھامتاثرہ کاشتکار نے دیگرافراد کے ہمراہ واپڈا کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاتوایس ڈی اوواپڈارحمت اللہ شاہ نے متاثرہ کاشتکار کامران رفیق اوردیگراحتجاج کرنیوالوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔ادھرمتاثرہ شخص نے ڈی پی اوبہاولپورکوایس ڈی او رحمت اللہ شاہ کیخلاف تحریری درخواست دی توانہوں نے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کوکاروائی کاحکم دیدیا متاثرہ شخص کامران رفیق نے بتایاکہ اس کی درخواست پرکوئی کاروائی نہ ہوئی ہے الٹا اس کیخلاف مقدمہ درج کراکرصلح کرنے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے کاشتکارکامران رفیق اوردیگرساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پرکاشتکارتنظیموں کسان اتحاد، کسان بورڈ، فارمرپروٹیکشن فورم نے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے انہوں نے کہاکہ اگرایس ڈی اوواپڈا اوراس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کیاگیاتوبھرپوراحتجاجی مظاہرے کرینگے اس سلسلہ میں پولیس کاکہناہے واپڈایونین کادباؤ تھااس لیے مقدمہ درج کیاہے میرٹ پرتفتیش کرینگے۔

حالات کشیدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -