مہنگائی کنٹرول کرنیکا ٹاسک‘ ملتان میں ڈاکٹر اختر ملک متحرک

  مہنگائی کنٹرول کرنیکا ٹاسک‘ ملتان میں ڈاکٹر اختر ملک متحرک

  

ملتان (نیوز  رپورٹر)مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کے احکامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کو ملتان (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

میں پرائس کنٹرول کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔گزشتہ روز وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک کی زیر صدارت منتخب ممبران اسمبلی اور سرکاری افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ممبران اسمبلی وسیم خان بادوزئی،قاسم خان لنگاہ، سلیم لابر،سبین گل،،مہندر پال سنگھ کے علاوہ عدنان ڈوگر،  خالد جاوید وڑائچ،اکرم کنوں نے بھی شرکت کی۔ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس بھی اجلاس میں موجود تھے۔۔وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے حکومت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں،ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ کسی فرد کو ذخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے،ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ میں ہفتے میں دو دن ملتان کی مارکیٹوں میں خود ریٹ مانیٹر کرونگا۔ممبران اسمبلی بھی اپنے حلقوں میں مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو مانیٹر کریں۔ انہوں نے  پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی  مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالے مافیا کی گردن پر ہاتھ ڈالا جائے،ڈاکٹراختر ملک  نے کہا کہ29 لاکھ ٹن گندم در آمد کی جا چکی ہے جب کہ حکومت  3 لاکھ ٹن چینی بھی درآمد کررہی ہے،آٹے اور چینی کی ملک میں کوئی قلت نہیں ہے،وزیر توانائی نے دو دن کے اندر اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کا ٹارگٹ دیا،سبزی اور فروٹ منڈی کے باہر تجاوزات پر برہمی کا اظہار بھی کیا،انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹی کے حکام تجاوزات کے خلاف ایکشن لے۔وزیر توانائی نے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں گے،ملتان کے لئے سرکاری گندم کا کوٹہ پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے،ملتان میں اس سال محکمہ خوراک نے ریکارڈ گندم خریدی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کرکے چینی کا ریٹ مقرر کرنیکی ضرورت ہے۔جاوید اختر انصاری نے کہا کہمخصوص مافیا مہنگائی کے ذریعے حکومت کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ غریبوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ سرکاری گندم کے کوٹے کا آٹا مارکیٹ میں نہیں لایا جارہا ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا کرکے اسے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔عدنان ڈوگر نے کہا کہاشیائے ضروریہ کی ایکس مل پرائس سے آگاہ کیا جائے،وسیم خان باروزئی نے کہا کہ اشیاء  کی قیمتوں مقرر کرنے کے لئے موثر میکانزم بنایا جائے،سلیم لابر ایم پی اے نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی آٹے کے سیلز پوائنٹس قائم کئے جائیں،مہندر پال سنگھ ایم پی اے نے کہا کہ مقررہ قیمتوں پر عملدر آمد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ پرائس لسٹوں اور مارکیٹ میں اشیاء  کی قیمتوں میں بہت گیپ ہے جس کی وجہ سے حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -