میت کی تلاشی‘ لوٹ مار‘ ترنڈہ پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی سے انکار 

میت کی تلاشی‘ لوٹ مار‘ ترنڈہ پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی سے انکار 

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ چک کیہل کے رہائشی جام ظہور احمد نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کی شب اس کی اہلیہ کی طبعیت (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

خراب ہوئی جسے علاج کے لیے ترنڈہ محمد پناہ ڈاکٹر کریم بخش کے کلینک لایا جہاں ڈاکٹر نے بہاولپور لے جانے کا کہا کار پر بہاولپور روانہ ہوئے میری اہلیہ راستے میں وفات پاگئی جس پر واپس گھر کیطرف روانہ ہوئے محسن آباد موٹر میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر ہم سے نقدی چھینی اور میری فوت شدہ بیوی کی تلاشی کی اور کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں اور فرار ہوگئے اہلیہ کی تدفین کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع دیکھا مگر تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی ظہور احمد نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی جبکہ اہلیان علاقہ نے پولیس کے عدم تعاون پر احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او منتظر مہدی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ فقیر حسین نے کہا تھانے کاروائی کیلئے درخواست نہیں آئی کاروائی کیسے کروں۔

انکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -