قبضہ گروپ کیخلاف ویڈیو وائرل‘ڈی جی اینٹی کرپشن کا نوٹس، انکوائری کا آغاز

  قبضہ گروپ کیخلاف ویڈیو وائرل‘ڈی جی اینٹی کرپشن کا نوٹس، انکوائری کا آغاز

  

لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کی رہائشی دو بہنوں کی قبضہ گروپ کیخلاف ویڈیو وائرل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ روز معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے قبضہ میں ملوث مقامی پٹواری اور ایک سرکاری افسر کے بیانات قلمبند کردئیے ہیں۔ ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے جوہر ٹاؤن کی رہائشی دونوں بہنوں کی رہائش گاہ پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ ویڈیو وائرل میں دونوں بہنوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کرلیں گی۔

مزید :

علاقائی -