زبردستی مذہب تبدیل کرانیکا الزام‘ سابق  ایم این اے میاں عبدالحق عرف مٹھو‘ جاوید  احمد کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنیکا اعلان

زبردستی مذہب تبدیل کرانیکا الزام‘ سابق  ایم این اے میاں عبدالحق عرف مٹھو‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) سینئر سیاستدان سابق ایم این اے میاں مٹھو نے زبردستی(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
 مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کرانے کی سازش کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرانے کا اعلان  سابقہ ایم این اے میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو اور میاں جاوید احمد نے ڈہرکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سینیٹر  نے سکھر اے آئی جی آفس پہنچ کر میرے خلاف  مجھے بلائے بغیر یکطرفہ بیانات لیکر تحقیقات کی اور اس تحقیقات میں پولیس افسران اور چند اقلیتی برادری کے لوگوں کے بھی بیان لئے گئے انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر میرے خلاف یکطرفہ رپورٹ تیار کرکے بھیجی گئی ہے اور سنا ہے کہ یکطرفہ رپورٹ پر میرے خلاف کاروائی کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے انہوں کہا کہ  میں ایسی سازش کے خلاف اپنے وکلاء  سے مشورہ کرکے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ میری ذات کا مسئلہ نہیں ہے یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی مزموم سازش بھی ہے اور ہماری موجودہ حکومت کے کچھ لوگ بھی  ملک دشمن عناصر کے نقشہ قدم پر چل رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایماندار افسران اور ججوں پر مشتمل ایک  کمیٹی بنائی جائے وہی کمیٹی تمام فریقین کے بیان لے انہوں کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو زبردستی مسلمان نہیں کیا ہے کوئی بھی ایک مثال بتائیں کہ ہم نے کسی کو زبردستی مسلمان کیا ہو، کہا جارہا ہے کہ یہاں کے ھندو بہت پریشان ہیں اگر پریشان ہیں تو کشمور، جیکب آباد، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو سمیت دیگر شہروں کے ھندو ڈہرکی کیوں آتے ہیں، ان کو یہاں سکون ملتا ہے اس لئے آتے ہیں، یہاں پر ان کا بڑا مندر ہے ایسا مندر شاید ایشیا میں نہیں ہوگا اس مندر میں ایک فلائی اووربھی  تعمیر کیا ہوا ہے اس فلائی اوور مسلمانوں کو جانے کی  اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مندر کے ساتھ دو مساجد بھی ہیں جبکہ مساجد کے ارد گرد کے تمام پلاٹ  ہندووں نے خرید لئے ہیں جس کی وجہ سے مساجد کو محدود کیا گیا ہے جہاں صفائی کرنا بھی مشکل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ زیادتی تو ہمارے مسلمانوں کے ساتھ ہو رہی ہے، کہا جارہا ہے کہ زیادتی ہندوؤں کے ساتھ ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جائیں گے ہوسکتا ہے ان کے خلاف آرٹیکل 6بھی لگ سکتا ہے۔
اعلان