غربت‘ مہنگائی کے خلاف جنگ  شروع‘ عوام ساتھ دیں‘ افتخار خان

   غربت‘ مہنگائی کے خلاف جنگ  شروع‘ عوام ساتھ دیں‘ افتخار خان

  

خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

احمد خان نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی اٹھارہ اکتوبر سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ عہدِ وفا نبھانے کے لئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سنگ اٹھارہ اکتوبر کو سب باہر نکلیں اور باغ جناح کراچی پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں بھرپور شمولیت کریں انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی اور غربت کے خلاف بلاول بھٹو نے جو گوجرانوالہ جلسے میں جنگ شروع کی ہے اس جنگ میں بلاول بھٹو کا ساتھ دیں اور اس جنگ میں بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ اپنا فرض ادا کریں اور اس ملک سے غربت جہالت اور مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -