ایم پی اے نشاط احمد ڈاھا کا ووکیشنل ٹریننگ  انسٹی ٹیوٹ کا دورہ‘ پرنسپل‘ سٹاف سے  ملاقات‘ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا عزم

  ایم پی اے نشاط احمد ڈاھا کا ووکیشنل ٹریننگ  انسٹی ٹیوٹ کا دورہ‘ پرنسپل‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) ایم پی اے نشاط احمد خان نے ووکیشنل  ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
 نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل عدیل احمد خان غوری اور دیگر سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حقیقی معنوں میں بیروزگاری کو ختم کرنے والا ادارہ ہے ایسے اداروں کی معاشرے میں بہت ضرورت ہے ایسے ادارے نہ صرف بیروزگاری کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو ہنر مند بناکر انہیں معاشرہ میں باعزت روزگار بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کی اداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور انشاء اللہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔بعد ازاں ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا  نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اس موقع پرنسپل عدیل احمد خان غوری، بورڈ آف مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ممبر احمد رضا، ایڈمن اکاؤنٹس آفیسر اختر حسین، انسٹرکٹر کلینکل ملک مظفر بشیر، انجینئر فاروق خان کچھی،سہیل احمد،یاسر خادم حسین سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔
ہنرمند