اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی جمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایس پی جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف مظاہروں میں 7985 سے زائد افراد کو پرُامن طور پر منتشر کیاگیا اہم سیاسی ریلی پر 200 سے زائد جوان تعینات کئے گئے۔مجالس و جلوس پر 300 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ مذہبی،سیاسی وسماجی 29 سے زائداجتماعات پر لا ء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا گزشتہ ہفتے کے دوران 32 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 101 دستے روانہ کئے گئے۔ تمام ڈویژنز میں سیکیورٹی کے حوالے سے500 سے زائد بیریئرزبھجوائے گئے سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 800 سے زائد اہلکار تعینات رہے اے آر ایف کی80 سے زائد خواتین اہلکاروں نے بھی شہر بھر میں لاء اینڈ آرڈرڈیوٹی سر انجام دی۔مختلف یونینز کے احتجاج کے موقع پر بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی گئی۔

مزید :

علاقائی -