رام پورمگھہ‘ محلہ مسلم شیخاں روڈ کی تعمیر شروع  عوامی مسائل حل کرینگے‘ سید عباس علی

   رام پورمگھہ‘ محلہ مسلم شیخاں روڈ کی تعمیر شروع  عوامی مسائل حل کرینگے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تلمبہ(نمائندہ خصوصی) رام پور مگھہ، محلہ مسلم شیخاں روڈ  کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
پھوٹ کا شکار تھا اور عوام کے مطالبات میں سرفہرست تھا اس کی تعمیر کا آغاز کروا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سید عباس علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی تلمبہ راؤ فیصل اور پی ٹی آئی کے راہنما رانا عمر فاروق نے روڈ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی کے راہنما رانا عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی اور ایم پی اے پیر عباس علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں تلمبہ کے تمام روڈز کی فوری تعمیر ہو رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تلمبہ کے پی ٹی آئی کے رہنما کنور وقاص ریاض عوام کے لیے  تلمبہ میں جاری منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ 
عباس علی