کمسن بچیوں کی شادی‘ نامزد ملزم  فیصل کا 10 ماہ بعد عدالت سے  رجوع‘ تھانے سے ریکارڈ طلب

  کمسن بچیوں کی شادی‘ نامزد ملزم  فیصل کا 10 ماہ بعد عدالت سے  رجوع‘ تھانے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)کمسن بچیوں کی بڑی عمر کے افراد کے ساتھ شادی کرانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم فیصل نے دس ماہ بعد(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
 عدالت سے رجوع کر لیا، ملزم کی عبوری ضمانت پر عدالت نے پولیس تھانہ کینٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔اس موقع پر مدعی کے وکیل شہباز خان نے عدالت میں دلائل دیے کہ ملزمان نے کمسن بچیوں کی نکاح نامہ میں ساز باز کرکے عمر زیادہ لکھوائی ہے، نکاح نامہ اور بچیوں کی پیدائش بارے یونین کونسل میں اندراج بھی نہیں ہے۔ب فارم بھی شادی کے ایک ماہ بعد بنوایا گیا اور ملزم بھی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔عدالت میں ملزمان کے وکلاء  کا کہنا تھا کہ بچیوں کی عمریں سولہ سال سے زائد ہیں اور دلہے اور دلہنیں آپس میں ماموں زاد کزن ہیں اسلئے کم عمری کی دفعات عائد نہیں ہوتیں ضمانتیں منظور کی جائیں۔عدالت نے وکلاء  دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ پولیس تھانہ کینٹ نے کمسن بچیوں کی شادی کرانے پر 8 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔جس میں بتایا گیا کہ 45 سالہ فیصل کا 10 سالہ فائزہ سے،37 سال احسن کا  12 سالہ طیبہ سے نکاح ہوا تھا۔ملزمان نے کمسن بچیوں کی آواز اٹھانے پر میڈیا ٹیم پر بھی تشدد کیا تھا۔ملزمان کے خلاف چوری، قتل کی دھمکیوں اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
طلب