رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10ہزار سے زائد افراد کوگرفتارکیا

 رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10ہزار سے زائد افراد کوگرفتارکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو ٹرر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز زیر غور ہیں پتنگ بازوں، مینوفیکچرز اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر10ہزار 165ملزمان کوگرفتار کرکے9897مقدمات درج کئے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور01لاکھ 04 سے زائد پتنگیں، 2050چرخیاں،6189 پنی ڈور اور 2549 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے2435، کینٹ ڈویژن2512،سول لائنز ڈویژن1161، صدر ڈویژن 1088، اقبال ٹاؤن ڈویژن1459اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے1510 ملزمان گرفتار کئے گئے  ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگ بازوں کو گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ والدین بھی پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو اس سے بازرکھنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔
 تاکہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے جانوں کے ضیا ع سے بچا جا سکے۔پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -