نوشہرہ ورکاں:عدالتی حکم پر60 سال بعد 27 کنال اراضی واگزار

نوشہرہ ورکاں:عدالتی حکم پر60 سال بعد 27 کنال اراضی واگزار

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) 60 سال بعد عدالتی حکم پر قبضہ مافیا سے 27 کنال اراضی واگزار۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں منگوکی ورکاں میں جمال شاہ وغیرہ نے فاطمہ بی بی کی 27 کنال زرعی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا جس کا مقدمہ 60 سال مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا گزشتہ روز ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پولیس کے ہمراہ موقع پر جا کر زمین کا قبضہ فاطمہ کے وارثان محمد حسین ورک اکبر علی ورک اور معظم علی ورک وغیرہ کو دلادیا۔

مزید :

علاقائی -