گوجرانوالہ، عدنان ڈکیت گینگ کے 2 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، عدنان ڈکیت گینگ کے 2 ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں ڈکیتوں چوروں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی انسپکٹر ارشد سیکھونے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں عرصہ دراز سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث و مطلوب عدنان ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک لاکھ اسی ہزار ر وپے نقدی،دو عدد موبائل فونز اور دو عدد پسٹل برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔  

سی پی او نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی انسپکٹرارشد سیکھو اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -