گکھڑ منڈی، 2 صحافیوں،سیاسی رہنماؤں کی جیبو ں کاصفایا
گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ریلیوں میں شریک نامعلوم جیب تراشوں نے 2صحافیوں سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کی جیبوں سے 2لاکھ روپے کے قریب نقدی، 2قیمتی موبائل فون چوری کرلیے۔ پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر مبین احمد خان کی جیب سے 30ہزار صحافی ملک جاوید شانی کی جیب سے1لاکھ50ہزار روپے، کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ کا پرس جس میں نقدی تھی نکال لیاگیا کارکن علی بیگ اور ایوان صحافت راہوالی کے نائب صدر نصیر شانی کے قیمتی موبائل فون نکال لیے گئے۔