سمبڑیال: تیز رفتار ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 گرفتار

سمبڑیال: تیز رفتار ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 گرفتار

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)سرکل سمبڑیال میں تیز رفتاری، غفلت کا مظاہر ہ کرنے پر ڈمپر ٹرک سمیت ٹریکٹرٹرالیوں کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی انتہائی تیز رفتاری غفلت سے چلانے پر ڈرائیورعمران محمود سکنہ پھوڑ بھمبھر،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور عابد علی ولد ظہور سکنہ آلومہار اورڈمپر ٹرک ڈرائیور امجد علی ولد محمد حسین سکنہ دھبولا کو گرفتار کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ ڈمپر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -